اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی طرح ن لیگ کو کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں بھی عبرت ناک شکست ہوئی ،وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر جیسے لوگوں نے کبھی اپنے پیسوں سے خریداری کی ہو تو انہیں پتہ لگے کہ مہنگائی کسے کہتے ہیں،پوری دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے، اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ آخری نمبر پر ہے، اس پر ندامت ہونی چاہئے تھی۔

منگل کو مریم صفدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ایک ایک سیٹ پر درجنوں پارٹی کارکنان کی دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئیں۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی طرح ن لیگ کو کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں عبرت ناک شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاش مریم صفدر آج کے پی کے الیکشن میں شکست کھلے دل سے تسلیم کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018 کے الیکشن میں 5 سالہ حکومت کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے، اپنی مدت مکمل آئندہ الیکشن میں بھی کلین سویپ کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف تو عدالتی بھگوڑے ہیں، ہمت ہوتی تو یوں علاج کا بہانہ بنا کر فرار نہ ہوتے۔ ن لیگ تقسیم در تقسیم ہوچکی ہے، پہلے پارٹی قیادت کا فیصلہ کرلیں۔ شہباز شریف متحرک ہوتے ہیں تو مریم صفدر 2 مہینے کی ریسٹ پر چلی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button