سانحہ پشاور کے خلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ، دہشتگردوںکی سرکوبی کا مطالبہ
گلگت (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی جانب سے سانحہ پشاور دھماکے کے خلاف المصطفی ہاؤس مجینی محلہ گلگت سے کیپٹن ضمیر چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کیثر تعداد میں مومنین اور جوانوں نے شرکت کی۔۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید باقر کاظمی نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی بہت سارے جنازے اور بہت صبر کیا اب ہمارے صبر کا امتحان نا لیا جاے اگر ملت تشیع کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو بعد والے حالات کے زمہ حکومت وقت اور ریاستی ادارے ہونگے۔۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان برادر عارف قمبری نے کہا یہ ملک مزید اس طرح واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس ملک کے جو خیر خوہ ہیں وہ اپنا کردار اد کریں تاکہ یہ ملک مزید اس طرح کے حالات سے بچ سکے۔۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل نائب صدر برادر بہادر حسین نے کہا اس ملک میں اس طرح کے واقعات کے بعد وزیر داخلہ کا بیان قابل مزمت اگر اس واقعے میں بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہیتو تم بھی اس واقعے میں شریک ہو اگر بیرونی طاقتیں اکر ملک میں خون ریزی اور اپنی مرضی سے دن دہاڑے دھماکے کر کے چلے جانے تک دنیا کی نمبر 1 ایجنسیاں کہاں سوئی ہوئی تھیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بالفرض بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہی اس واقعے میں شامل ہے تو کیا صرف ملت تشیع کے خلاف ہی وہ بیرونی طاقت سرگرم ہیں؟ نہیں بلکہ آپ کی پشت پناہی میں یہ سب کچھ ہورہا ہے. اگر واقعے کی جلد تحقیقات کر کے قاتلوں کو فل فور گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کا یہ سلسلہ پورے ملک کے گوش و کنار میں پھیلا جاے گا۔۔
ہم شروع دن سے مظلوموں کی حمایت کرتے ہوے آے ہیں اور جب تک ظلم برسار پیکار ہیں ہم ظلموں کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتے رہینگے۔۔