سیاست

حکمران طبقوں کے درمیان اقتدار کی جنگ نے پورے معاشرے کو عدم برداشت کا شکار کردیا ہے، عوامی ورکرز پارٹی

گلگت (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تناو اور حکمران طبقوں کے درمیان اقتدار کی جنگ نے پورے معاشرےمیں انتہاپسندی اور عدم برداشت کو  فروغ دیا ہے۔ پارٹی نے اس رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہےکہ حکمران اشرافیہ کے درمیان تضادات کے نتیجے میں پورا معاشرہ اور سیاسی ادارے مفلوج ہو چکے ہیں۔ اس بحران کے اثرات عام لوگوں، محنت کشوں پر پڑ رہے ہیں۔ پارٹی رہنماوں نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے سینکڑوں پرائیوٹ اور سرکاری گاڑیوں میں اپنے کارکنوں کو بھر کے اسلام آباد لانے اور اس پر خطیر رقم خرچ کرنے پر سخت تنقید کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف روندو کے زلزلہ متاثرین گذشتہ کئی مہنوں سے کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور تنگ آ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ لیکن بے حس حکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔ جی بی حکومت کو چاہئے کہ اس قسم کے شاہ خرچیوں سے بعض آجائے اور روندو کے زلزلہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات آٹھائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button