خبریں
کوہ پیمائی کے سامان کی ترسیل کےلئے ٹھیکہ سسٹم پر پابندی، پہلا حق مقامی پورٹرز کا ہے، ڈُپٹی کمشنر شگر
شگر (عابد شگری) ڈپٹی کمشنر شگر شہریار شیرازی نے کوہ پیمائی کیلئے سامان کی ترسیل کیلئے ٹھیکہ سسٹم پر پابندی عائد کرتے ہوئے پورٹروں کے ذریعے سامان کی ترسیل بوجھ سسٹم کو دوبارہ رائج کردیا۔ ٹھیکہ سسٹم سے مقامی پورٹروں کی حق تلفی ہونگے۔ بوجھ پر سب سے پہلے مقامی لوگوں کا حق ہے۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے درخواست گزار صدر نمبرداراں حاجی غلام حسین کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے تمام ٹور آپریٹرز اور کمپنیوں کو ہدایات جاری کیا ہے کہ برالدو شگر میں کوہ پیاؤں اور سیاحوں کی بوجھ برداری بذریہ ٹھیکہ داری سٹم کی جارہی ہے جس سے مقامی پورٹرز کا روز گار متاثر ہو رہے ہیں۔لہذا تمام ٹورسٹ کمپنیوں کو ہدایت ہوتی ہے کہ بوجھ برداری کاروائتی نظام بر قرار رکھتے ہوئے بوجھ کی تقسیم پورٹرز ( قلیوں ) کو لوکل کمیٹی کے ذریعے کیا جائے ۔ مورخہ 12 مئی 2022 سے بوجھ برداری کیلئے ٹھیکہ داری مسلم پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔