چترال (شیر جہان ساحل سے) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ رحیم اللہ چترالی نے انصاف لائر فورم اور اسلامک لائر فورم کی طرف سے مشترکہ امیدوار کے طور پر جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے انتخابات میں حصہ لئے اور 410 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ ان کے مقابلے میں گرینڈ الائنس کے امیدوار جو کہ پی پی پی، پی ایم ایل این، اے این پی، شیر پاؤ اور اچکزئی گروپ کے امیدوار 360 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔ ائی ایل ایف کے مشترکہ امیدوار صدر اور نائب صدر کے نشستوں میں بھی کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ رحیم اللہ چترالی اپر چترال کے وادی تورکھو سے تعلق رکھتے ہیں اور کراچی سے ایل ایل بی اور ایم اے کر رکھے ہیں۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے پشاور ہائی کورٹ میں کے مینگورہ بینچ میں بطور وکیل خدمات انجام دے رہے ہیں اور چترالیوں جو جب بھی ناانصافی کا سامنا ہو تو موصوف صف اول میں دستیاب رہتے ہیں۔
اہلیان چترال ایڈوکیٹ رحیم اللہ چترالی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مزید ترقی و کامرانی کے لئے دعاگو ہیں۔