عوامی مسائل

سعودی عرب سے مزید 2 امدادی سامان سے بھرے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے، غذر میں بھی خوراک تقسیم ہوگی

کراچی (پ ر) سعودی عرب سے مزید 2 امدادی سامان سے بھرے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے
سیلاب متاثرین کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹرکی طرف سے مزید 2طیارے 60 ٹن امدادی سامان لے کر کراچی پہنچے ۔
طیاروں میں غذائی اور غیر غذائی اشیاء کے علاوہ کھجوریں، کمبل اور خیمے شامل ہیں جو کہ حکومت کے تعاون سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں ہر علاقے کی ضروریات کے مطابق متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ ریلیف سامان میں سے غذائی اجناس گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی تقسیم کئے جائیں گے جہاں ایک فوڈ پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں بتایا گای ہے کہ  طیاروں کی آمد کا یہ سلسلہ مزید 5 دنوں تک جاری رہے گا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button