عوامی مسائل

ضلع ہنزہ کے صدر مقام علی آباد میں‌قلتِ آب کا مسلہ حل نہیں‌کیا گیا تو سڑکوں‌پر نکل آئیں گے، عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ

ہنزہ (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں ضلع ہنزہ کے ہیڈکوارٹر علی آباد میں پینے کی صاف پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیاگیا۔

عوامی ورکرز پارٹی کی سنیئر قیادتِ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور ضلع ہیڈکوارٹر میں پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گزشتہ 6 ماہ سے حکومت اور اسکے متعلقہ ادارے عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہیں۔

جبکہ ہنزہ سے منتخب نمائندے کرنل( ر) عبید اللہ بیگ عوام علی آباد کے اس اہم مسئلے کے حوالے سے غیر سنجیدہ نظر آرہے ہیں ۔

عوامی ورکز پارٹی نے تحریک انصاف کے نمائندے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ہنزہ کے نام پہ ووٹ لینے والے نمائندوں کے تمام تر ترجیہات گلگت کے لیے ہیں۔

اگر حکومت ایک ہفتے کے اندر اس اہم مسئلے کا حل نکالنے میں غیر سنجیدہ نظر آئی تو عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button