اہم ترین

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے دو نوجوان رہنماوں کا سرکاری عہدوں سے استعفی دینے کا اعلان

گلگت: پاکستان تحریک انصاف کے متحرک نوجوان رہنما اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ترجمان امتیاز علی تاج نے اپنے سرکاری عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر کی تصدیق کرتے ہوے "علی تاج” نے کہا ہے کہ انہوں نے استعفی "ذاتی وجوہات” کی بنا پر دیا ہے۔

دوسری طرف، پی ٹی آئی کے دوسرے نوجوان اور متحرک رہنما اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے کو آرڈینیٹر عتیق پیرزادہ نے بھی اپنے سرکاری عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو مختلف مشکلات پیش آئی ہیں جن میں سرفہرست وزیر اعلی پر جعلی ڈگری لینے کا الزام ہے۔ اس الزام کے بعد وزیر اعلی کے خلاف نااہلی کا مقدمہ درج کیا گیا جو عدالت میں زیر سماعت ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے افسران بھی اس مقدمے میں ثبوت پیش کرنے کے لئے بلوائے گئے ہیں۔

دوسری طرف، گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر پر مستعفی ہونے کے لئے پارٹی کے اندر سے ہی دباو ہے۔ تحریک پارٹی کے رہنما سپیکر امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی قراردار پیش کر چکے ہیں، جس کے لئے ایوان میں رائے شماری ہونی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل استعفی دینے کے بعد امجد زیدی نے گورنر سے اپنا استعفی واپس لیا تھا۔

9 مئی کے واقعات کے بعد گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوے تھے، تاہم ملک کے دیگر حصوں کی نسبت مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں نقص امن کا کوئی قابلِ ذکر واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button