گلگت: چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے تھانہ کے آئی یو گلگت کے حدود میں طالب علم سے جنسی زیادتی کی خبر پر نوٹس لے کر ایس ایچ او کے آئی یو تھانہ گلگت کو دوبارہ ریکارڈ سمیت آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے تھانہ کے آئی یو گلگت کے حدود میں طالب علم سے جنسی زیادتی کی خبر پر نوٹس لے کر ایس ایس پی گلگت اور ایس ایچ او کے آئی یو تھانہ گلگت کو ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کیا تھا، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او تھانہ کے آئی یو نے چیف کورٹ میں پیش ہوکر کارروائی کے حوالے سے معزز عدالت کو ایف آئی آر کی کاپی اور تحریری رپورٹ پیش کیا تھا،معزز عدالت نے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو تھانہ کے آئی یو کو مقدمے پر کارروائی کو تیز کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے آج دوبارہ ایس ایچ او تھانہ کے آئی یو کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ مزید گلگت بلتستان چیف کورٹ نے سنگل اور ڈویژن بنچ میں سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 14مقدمات پر فیصلے سناکر نمٹادیئے، جبکہ 4 مقدمات پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 12مقدمات پر فیصلہ اور 4 مقدمات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ جسٹس جوہر علی خان سنگل بنچ میں سماعت کرتے ہوئے دو مقدمات پر فیصلہ سناکر نمٹائے۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
گلگت بلتستان پرائیڈ نام ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ‘ایکسچینج پروگرام’ کے تحت نوجوانوں کے ایک گروہ کی صدر مملکت سے ملاقات
جنوری 25, 2020
عمران خان، پرویز خٹک اور دیگر وزرا پرانے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا کر لوگوں کو بیوقوف بارہے ہیں، ایم پی اے سلیم خان
جولائی 6, 2017
یہ بھی پڑھیں
Close