قراقرم یونیورسٹی نے فیس نادہندگان کے خلاف "سخت کاروائی” کا فیصلہ کر لیا
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت فیس ریکوری کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں فیس ریکوری کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر نے فیسوں کی مد میں نادہندگان طلبہ وطالبات کے حوالے سے تفصیلات سے اراکین کو تفصیلی پزیذنٹیشن دی اور اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ فیسوں کی مد میں نادہندہ تمام طلبا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں کہاگیاکہ فیسوں کے مد میں نادہندہ تمام طلبا فیسوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔فیس کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے فیس رسید کو یونیورسٹی شعبے فنانس تک پہنچادیں۔بصورت دیگر یونیورسٹی قوانین کے مطابق نادہندگان طلبہ وطالبات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یونیورسٹی سے رجسٹریشن کینسل کیاجائے گا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیس ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اس وقت اپنی اخراجات کا 60فیصد اپنے وسائل سے پیدا کررہی ہے۔جبکہ 40فیصد وفاقی حکومت سے گرانٹ کی صورت میں پوری کرتی ہے۔اس ضمن میں طلبا کی فیس آمدن کی ایک اہم جزو ہے۔جس میں تاخیر کی وجہ سے یونیورسٹی معاشی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔لہذا طلبا اور والدین فیسوں کی مد میں اپنی واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ جامعہ کے معاملات احسن انداز میں جاری رہ سکیں۔