گلگت بلتستان

آرسی سی پل منصوبہ چھومک سے حسین آباد منتقل کرنے کی کوششوں کی مذمت، عمائدین شگر

شگر(عابد شگری) انتہائی باؤثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شگر سے سکردو کو ملانے کیلئے تعمیر کی جانی والی مجوزہ آرسی سی پل کو چھومک سے حسین آباد منتقل کرنے کیلئے ایک رکن اسمبلی سرگرم عمل ہے ۔چھومک کے مقام سے سطح زمین اور زیر زمین نمونے اور تجزئے پر لاکھوں روپے خرچ کرنے اور اس جگے کوموزون قرار دینے کے باؤجود مجوزہ پل کو منتخب جگے سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر مذکورہ رکن اسمبلی بضد نظر آتا ہے۔
شگر کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شگر سے سکردو کو ملانے کیلئے بنائی جانی والی اس آر سی سی پل کو چھومک سے ہٹا کر کسی اور جگہ تعمیر کرنے اس رکن اسمبلی کی خواہش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شگر کے عوام انہیں ان کی خواب پورا نہیں ہونے دینگے۔اگر آر سی سی پل کو چھومک کے مقام سے کسی دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو شگر کی عوام شدید مزاحمت کرینگے کیونکہ چھومک پر اس پل کی بننے سے شگر کا سکردو سے فاصلہ نہایت کم ہونے کیساتھ محفوظ بھی ہونگے لیکن اسکی جگہ اگر تبدیل کی گئی تو اس پل کی تعمیر کا مقصد اور افادیت ختم ہوجائیں گے اور شگر کی عوام کو سہولت کے بجائے زحمت ہونگے۔لہذا پل کی تعمیر کے خلاف کرنے والی سازش کو ناکام بنائین گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button