سیاستچترال

اپر چترال سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلیے نظریاتی کارکن عطاالرحمن نے درخواست جمع کرادی

مستوج ( نمایندہ خصوصی ) مستوج خاص سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے بنیادی اور دیرینہ کارکن عطاالرحمن عزیز نے بالائی چترال پی ۔کے۔ون سے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلیے بطور امیدوار درخواست جمع کرادی ہے ۔

چیرمین عمران خان کے نام لکھے گیے ایک درخواست میں انہوں نے کہاہے کہ جب 1996میں خان صاحب نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تب انہوں نے چترال میں وسیع پیمانے پر آگہی مہم  چلانے کے ساتھ ممبر شپ بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ پشاور یونیوسٹی میں پارٹی کیلیے کام کیا اور مستوج میں باقاعدہ پارٹی کا دفتر بھی کھولا اورممبرشپ فارمز باقاعدہ پُر کرکےصوبائی دفتر پشاور میں جمع کراتے رہے۔
درخواست میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے مختلف مواقع پر پارٹی کی نمائندگی کی اور خان صاحب کے وژن کو گھر گھر پہنچانے اور پاکستان تحریک انصاف کی مشن کو گراس روٹ لیول تک لوگوں میں پہنچانے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے ۔ اور ایک بنیادی کارکن کی حیثیت سے مختلف انتخابات میں بھی پارٹی کیلیے کام کیا ہے ، اور پارٹی کے وژن اور مشن کو آگے لے جانے میں ہروقت کوشاں رہا ہوں ۔ لہذا بحیثیت ایک نظریاتی کارکن اپر چترال سے پی ٹی آئی کی طرف سے صوبایی اسمبلی نشست کیلیے پارٹی ٹکٹ کا درخواستی ہوں تاکہ پارٹی کی صحیح نمایندگی کے ساتھ علاقے کے لوگوں کی بھی بہتر خدمات انجام دےسکوں۔
درخواست کی کاپی صدر پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن اورصدر اپر چترال تک پہنچا د یا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button