تعلیم

بلتستان یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی کلاسیں شروع

سکردو (پ ر) بلتستان کے طلباء کے لیے اچھی خبر ، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ زولوجی  میں رواں سال  پی ایچ ڈی کی کلاسیں شروع ہونگی  یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق "پی ایچ ڈی” کلاسوں کے لیے ٹیسٹ اور  انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب  ایک ہفتے کے اندر باقاعدہ کلاسیں شروع ہونگی. ڈین فیکلٹی آف نیچرل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹرعبدالمتین نے اس حوالے سے  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ زولوجی میں "پی ایچ ڈی” کلاسوں کے لیے متعدد امیدواران نے درخواستیں دیں تھیں   ،درخواستیں دینے والے امیدواران کو "ایچ ای سی” کے قواعد و ضوابط کے تحت ٹیسٹ اور انٹرویوز کے مرحلے سے گزرا گیا انہوں نے کہا کہ گیارہ طلباء کو پی ایچ ڈی کلاسوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ جس میں سے سات درخواست دہندہ گان داخلے کے لیے اہل قرار پائے ہیں   انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی کی  کلاسیں منتخب طلباء کے تعلیمی اسناد   کی ضروری چھان بین اور فیسوں کی وصولی کے بعد اسی ہفتے   شروع ہونگی انہوں نے پی ایچ ڈی کلاس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے پی ایچ ڈی کلاسوں کے اجراء سے یہاں کے طلباء کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔

 ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین چارطلبہ جبکہ ،  ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ  ڈاکٹر محمد علی دو طلباء اور ڈاکٹر غلام رضا ایک طالب علم کے پی ایچ ڈی ریسرچ ورک تعلیمی عمل  اور مقالوں کی نگرانی کرینگے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ زولوجی ڈاکٹر محمد علی کا پی ایچ ڈی کلاسوں کے اجراء کے حوالے سے کہنا تھا کہ شعبہ ہذا اپنے فیکلٹی ممبران اور ریسرچ فیلوز کی پیشہ وارانہ اور علمی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا ،مستقبل قریب میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لیے "ایم ایس”اور پی ایچ ڈی کورسیز پر گہری توجہ دی جائے گی۔

ڈاکٹر غلام رضا کا کہنا تھا کہ    ملک بھر کے تحقیقی اداروں کے باہمی تعاون سے شعبہ ہذا کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی  پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ وہ پی ایچ ڈی کلاسوں کے اجراء پر خوش ہیں اب انہیں گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے مواقع میسر آ رہے ہیں ، اس سہولت کی فراہمی پر جامعہ ہذا کی انتظامیہ کے مشکور ہیں .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button