اہم ترین

ماں اور رشتہ داروں نے کئی ہفتوں تک مسلسل تلاش کے بعد برفانی تودے کےملبے سے خاتون کی لاش ڈھونڈ نکالی

شگر(عابدشگری)جہاں محکمہ ریسکیو 1122کی مشینری، عملہ اور انتظامیہ کی ہمت جواب دے گئی، وہاں ایک ماں کی مامتا کام کر گئی۔ 

باشہ کے علاقے بیسل میں گزشتہ ماہ برفانی تودے کےملبے تلے دبی ہوئی خاتون کو لاش کو لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت دن رات تلاش کرنے کے بعد نکال لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سیسکو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔

ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کے دیگر اداروں نے ابتدائی دنوں میں تلاش اور بچاو کی کوششوں کے بعد ہمت ہار دی تھی۔ تاہم مرحومہ کی والدہ اور دیگر رشتہ داروں نے اپنی عزیزہ کو برفانی تودے کے ملبے تلے بے یار و مددگا رکھنا گوارہ نہیں کیا۔ انہوں نے دن رات تلاش کا کام جاری رکھا اور مقامی افراد کی مدد سے بالآخر لاش برآمد کرلی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button