جرائم

سکردو جیل کی سیکیورٹی سخت ہے، اور قیدیوں کے حقوق کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے: ایس پی عبدالخالق

سکردو (بیورو رپورٹ)ایس پی جیل وایڈیشنل سپرٹینڈنٹ جیل عبدالخالق نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل سکردو کو مثالی جیل بنادیا گیا ہے ۔ یہاں سکیورٹی سخت کر نے کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے حقوق کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے ۔ جیل میں سکیورٹی خدشے کے پیش نظر خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور موبائل فون کے استعمال پر مکمل طورپر پابندی لگادی گئی ہے اور باقاعدہ جیمر ز لگا دیئے گئے ہیں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ جیل سکردو میں قیدیوں کو تعلیم وتربیت کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے اور جیل کو اصلاح گاہ بنا یا گیا ہے انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو ممکنہ طورپر جیل سے دیوار پھلانگ کر بھاگنے سے روکنے کیلئے دیواروں پرکرنٹ تار لگائی گئی اس لئے کسی قیدی کے بھاگنے کی کوئی گنجائش نہیں نہیں ہے قیدیوں سے ملنے کیلئے باقاعدہ اوقات معین کئے گئے ہیں دیئے گئے اوقات کا ر کے علاوہ کسی وقت میں قیدیوں سے ملاقاتیں بند ہیں انہوں نے کہاکہ جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے یہاں پولیس کے ہمراہ جی بی سکاوٹس کے اہلکار بھی متعین ہیں ہم اپنی جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے سو فیصد مطمئن ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بات درست نہیں کہ قیدیوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا ہم قیدیوں کے حقوق کا ہر لحاظ سے خیال رکھ رہے ہیں کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button