اہم ترین

نذیر احمد بلا مقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر منتخب

گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سید امجد زیدی کو عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹانے کے بعد حکمران اتحاد نے نذیر احمد ایڈووکیٹ کو بلامقابلہ ایوان کا سپیکر منتخب کر لیا۔ 

نذیر ایڈووکیٹ اس سے قبل ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھایا۔ 

اس سے قبل سید امجد زیدی کو ایوان  میں موجود 22 میں سے 21 ارکان اسمبلی نے عدم اعتماد کے ووٹ کے زریعے ان کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔ ان کے حق میں صرف ایک ہی ووٹ پڑا تھا۔

یاد رہے کہ امجد زیدی اور نذیر احمد، دونوں، کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے سے ہے۔ حزب اختلاف کے زیادہ تر جماعتوں نے عدم اعتماد اور نئے سپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button