کالمز

سیاحوں کو گلگت بلتستان میں خوش آمدید، مگر۔۔۔۔

تحریر:  عدنان علی ویر

عدنان تیرے دیس میں اب آئینگے بہت لوگ 
 کچھ سیکھ کے جائینگے کچھ تمہیں سکھاینگے 
اب تم پہ یہ لازم ہے کہ ہر حال پہ قائم رکھنا 
اپنی تہذیب ، ثقافت قائم اور حسن سلوک کا برتاو 
جس طرح ہے پیارا دیس تمھارا ، دل ایسا ہی ہونا چاہیے تیرا 
مہمان نوازی کرنی ہے ایسی خوش تم سے بہت ہو رب بھی تمھارا 
پوری دنیا سے سیاحوں کو خوبصورت اور پر امن علاقہ گلگت بلتستان میں خوش آمدید مگر چند باتوں کا خیال رکھیں .
گلگت بلتستان مطلب خوبصورت دلکش وادی ، اونچی برف پوش پہاڈ ، دیوسائی جیسے سر سبز میدان، اونچای سے گرتے آبشار ، مہمان نواز لوگ ، پر امن فضا ، قدرت کے بلکل قریب ، جہاں نہ گرمی کا زور نہ ہی ٹریفک کا شور ، نہ ہی ڈکیتی کا ڈر نہ ہی دھوکے بازی کا خوف ، تمام سیاحوں کو جنت نظیر گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔۔
تحریر کا مقصد تمام سیاحوں کو اور مقامی لوگوں کو کچھ باتوں کا ادراک کرانا ہے جن پر توجہ اور عمل نہایت ہی ضروری ہے ۔۔
سیاحوں کے لئے : ۔ ۔۔۔
1- گلگت بلتستان ایک پر امن فضا ہے جس کی اپنی تہذیب و ثقافت ہے خدارا خدارا ماڈرن فیشن کے نام پر یہاں کے لوگوں پر ایسے لباس اور حرکات کا پرچار نہ کریں جو نہ صرف اسلامی نقطئہ کے خلاف ہے بلکہ یہاں کی ثقافت پر بھی اثر انداز ہو ۔۔میں تو یہی کہونگا اگر آپ گلگت بلتستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی گلگت بلتستان کی ثقافت ، لباس وغیرہ اپناینگے تو یقیناً آپ حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان کی سیر سے صرف لطف اندوز ہونگے ۔۔۔
2- کیونکہ گلگت بلتستان ایک پر امن علاقہ ہے جہاں آپ کو مہمان نواز اور پر امن لوگ ملینگے لہزا اپنے ساتھ ایسے اشیا لانے سے گریز کریں جو یہاں کسی بھی طریقے سے امن کے منافی ہو جس میں آپکا (قول، فعل اور دیگر اوزار شامل ہے)۔۔۔
3- دینی ایام میں بڑے اجتماعات کا مطلب یہ ہے کہ یہاں کے لوگ اسلام پسند ہے اور اسلامی تعلیمات کے لیے دل و جان سے حاضر ہے ایسے میں ایسی تمام حرکات ( مرد اور عورت بازار میں گلوں میں ہاتھ لگا کر چلنا وغیرہ )، اجتماعات ( مختلف قسم کی پارٹیاں جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہو ) ، اور اشیاء (نشا اور ، شراب وغیرہ) کا استعمال اور پرچار کرنا یہاں کے معاشرے میں تباہی کا باعث بن سکتی ہے اور ہم گلگت بلتستان کے باسی ایسے تمام افعال کا سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔۔
4- ایسے افراد کا چناؤ گایڈرز کے طور پر کریں جس کے اخلاقیات اچھے ہوں ، زمہ دار اور قابل بھروسہ ہو ۔۔کیونکہ ایسے بہت ساری کیسیز رونما ہوتی ہے جہاں آپ کو مختلف قسم کے فراڈ گایڈرز مس گایڈ کر کے نہ صرف دھوکہ دیتے ہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا نام خراب کرتے ہیں ۔۔۔اپنے گایڈرز کے ساتھ رہے اور انہی کی مدد سے علاقے کی سیر کریں ۔۔۔
5- مختلف فورسز علاقے کی امن کو برقرار رکھنے میں دن رات مصروف عمل ہیں جیسے پاک آرمی، گلگت بلتستان پولیس، جی بی سکاؤٹس، رینجرز ، اور دیگر ایجنسیاں ، ایسے میں گلگت بلتستان کے امن کو برقرار رکھنے میں تمام فورسز کا ساتھ اپکا تعاون قابل تعریف رہے گا ۔۔۔
6- یقیناً ایک مہذب اور خوانداہ شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آپ تمام، علاقے کی خوبصورتی کو قائم رکھنگے بجائے اس کے کہ تفریحی مقامات کو کچرے کا ڈھیر بنادے ایسے میں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے ۔۔۔
7- یہاں مری جیسے حالات انشاء اللہ کبھی پیدا نہیں ہونگے جہاں سیاحوں سے اضافی چارج کر کے انہیں گاڈیوں پر رات گزارنا پڑے ۔۔۔گلگت بلتستان کے لوگ ہمیشہ سے ہی مہمان نواز تھے ہیں اور انشا اللہ رہنگے ۔۔۔ضرورت پڑنے پر اپکو اپنے گھروں میں جگہ دینگے لیکن کسی طرح کی مجبوری کا فایدہ نہیں اٹھاینگے ۔۔۔
8- آخر میں امید کرتا ہوں تمام مذکورہ بالا باتوں پر عمل پیرا ہوکر یقیناً آپ گلگت بلتستان کی دلکش وادیوں سے خوبصورتی سے لطف اندوز ہونگے اور گلگت بلتستان کے لوگوں سے ڈھیر سارا پیار سمیٹ کر اپنے ساتھ زندگی کی حسین ترین یادیں ساتھ لے کر جائینگے ۔۔۔
گلگت بلتستان کے باشندوں کے نام : 
1- کیونکہ سیاح یہاں ایک مہمان کی حیثیت سے آتے ہیں ایسے میں ہمارا امتحان ہے کہ کیسے اپنے دیس میں ہم ان کی مہمان نوازی کرتے ہیں ۔۔
2- یقیناً سیاح یہاں اپنے فیملیز کے ساتھ ایک حسین لمحات گزارنے کے لئے آتے ہیں خدارا خدارا ایسی کوئی بھی حرکت نہ کرے جو ان کے دل میں گلگت بلتستان کا منفی یاد کے طور پر رہے ۔۔کیونکہ ہر کوئی گلگت بلتستان کی نمائندگی کر رہا ہوگا ۔۔۔اپکا ہر اچھا اقدام تعریفی اور ہر غیر اخلاقی حرکت قابل مذمت اور گلگت بلتستان کے لیے تنقیدی ثابت ہوگی ۔۔۔
3- خدارا مری کے جیسے حالات پیدا نہ کرنا یہ سمجھ کر نا جائز منافع حاصل کرنا کہ یہ تو سیاح ہے انجان ہے یا پھر پیسے والے ہیں نہایت ہی پست اخلاقی حرکت اور قابل شرم و قابل مذمت ہے ۔۔۔
4- سیاح جو دریافت کریں انہیں کسی بھی طرح کے فائدے کا نہ سوچ کر ان کی مدد کریں انہیں کسی طرح کے جول میں نہ پھنساے ۔۔۔
5- گلگت بلتستان کے امن کو برقرار رکھنے میں مقامی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور مشتبہ افراد یا حرکات کے بارے میں پولیس کو اطلاع ضرور دیں۔۔۔
6- آخر میں خوش رہیں اور سیاحوں کو بھی خوش رکھے ۔۔اللہ آپ تمام کا حامی و ناصر ہو ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button