جرائم

پونیال کے گاوں بوبر سے دیسی شراب کشیدنے اور پینے والے چھ ملزمان گرفتار

غذر( بیورو رپورٹ) غذر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارروائی تیز کر دی دیسی شراب بنانے اور پینے والے 9ملزمان پولیس کے ہتھے چڑہ گئے ایس ایس پی غذر سلطان فیصل کے حکم پر ایس ایچ او سنگل تھانہ نے منشیات کے خلاف اپنے حدود میں کریک ڈوان شروع کر دیا ہے گزشتہ رات کو گاوں بوبر میں ایک گھر پر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں دیسی ساختہ کا شراب نکالنے والے پینے والے 9 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 3/4 درج کر کے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ شروع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی غذر کے حکم پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔پکڑے جانے والے افراد میں نفس جان،اشرف خان،اختر حسین،مجیب،فرمان،لیاقت،شاہ حسین،غلام محمد شامل ہیں۔دوسری جانب ایمت پولیس نے دوران ناکہ گاڑی سے 6 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم علی محمد ولد دانی خان ساکن کوٹ اشکومن کے خلاف 2/18 بجرم 3/4 حکم امتنا منشیات قائم کر کے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی اس اقدام کو سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button