اہم ترین

شاہراہِ نگر کی تعمیراتی کام کا آغاز، تین سال میں تعمیر مکمل ہوگی

شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر بھی استعمال ہوگا، چار ارب روپے خرچ ہونگے

شاہرہ نگر کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا، وفاقی سیکرٹری کشمیر افیرز و گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے آفیسروں کے ہمراہ شاہراہ نگر روڈ کے تعمیراتی کام کا آغاز کا جائزہ لینے نگر پہنچ گیے، وفاقی سیکرٹری کشمیر افیرز اور گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ وفاقی افسروں کے ہمراہ بدھ کے روز مناپن نگر کا دورہ کیا، وفاقی سیکرٹری کشمیر افیرز و گلگت بلتستان کو شاہراہ نگر کے پروجکٹ ڈائریکٹر محمد عسئ نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی، شاہراہ نگر  45 فٹ چوڑا، شاہراہ قراقرم مناپن نگر  سے شروع ہوکر مشہور سیاحتی مقام ہوپر میں اختتام پذیر ہوگا، شاہراہ نگر کو گنش اور مرتضٰی آباد ہنزہ میں بھی شاہراہ قراقرم سے منسلک کیا جائے گا، ساڑھے چار ارب لاگت سے 3 سال کے عرصے میں یہ شاہراہ تعمیر ہوگا۔
وفاقی سیکرٹری کشمیر افیرز اور گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ کو بتایا گیا کہ یہ شاہراہ اپنی نوعیت کا پہلا شاہراہ ہوگا جس کے ساتھ ساکلنگ ٹریک بھی ہوگا، یہ شاہراہ نگر ، شاہراہ قراقرم کے متبادل سڑک بھی ہوگا اور اس سے نگر کے سیاحتی مقامات تک رسائی ممکن ہوگا، شاہراہ کے تعمیر سے نگر میں سیاحت کو فروغ اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ سپریم کونسل نگر کے ایک وفد جس کی قیادت کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر مستان کررہے تھے نے وفاقی سیکرٹری کشمیر افیرز و گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ سے ملاقات کی، ملاقات میں سپریم کونسل نگر کے صدر ، انجمن حسینہ نگر کے چیئرمین حیدر منوا نے وفاقی سیکرٹری اور دیگر مہمانوں کو روایتی ٹوپی اور چوغہ پیش کیا، اس موقع پر ڈاکٹر مستان نے وفاقی حکومت کو شاہراہ نگر پر کام کے آغاز پر نگر قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ شاہراہ نگر کے تعمیر نگر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے، انہوں نے وفاقی سیکرٹری کو اس شاہراہ کے تعمیر کے دوران حکومت کے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا، اور کہا کہ اس منصوبے کے تعمیر میں کام کے میعار کا خیال رکھا جائے اور اس پاس علاقوں کو شاہراہ نگر سے منسلک کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں، انہوں نے اس شاہراہ نگر کے منصوبے کو کامیاب کرنے کیلئے کام کرنے والے تمام سیاسی، حکومتی عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری کشمیر افیرز و گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کا چیف سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں اور ان کو یہ کے لوگوں کے مسائل کا اندازہ ہے، انہوں نے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح بہبود اور اس علاقے کی ترقی کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ شاہراہ نگر 3 سال کے عرصے میں تیار ہوگا، مالی مشکلات کے باوجود وفاقی حکومت اس منصوبے کیلئے ضرورت رقم وقت پر ہی ادا کرےگی، اس شاہراہ کے کام کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس شاہراہ کے تعمیر سے علاقے میں ترقی ہوگی، ڈپٹی کمشنر نگر وقاص جوہر، ایگزیکٹو انجینیر بی اینڈ آر غلام مرتضئ ،ایگزیکٹو انجینیر واٹر اینڈ پاور اسماعیل، ڈی ایچ او محمد افضل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button