اہم ترین
وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کے انضمام کے لئے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے جمعرات کے روز وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کے انضمام کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق، اس انضمام کا مقصد حکومتی امور میں بہتری، افسر شاہی کے حجم میں کمی اور معاملات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف وزارتوں کو یکجا کرنا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف انتظامی معاملات میں ہم آہنگی پیدا ہوگی بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی بھی ممکن ہوسکے گی۔