گلگت بلتستان

تنخواہوں کی عدم ادائیگی : اساتذہ کا چیف سیکریٹری آفس اور قانون ساز اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

???????????????????????????????
گلگت (مون شیرین) چیف کورٹ کی طرف سے بحال کئے گئے  محکمہ تعیلم کے183 اساتذہ نے آج گلگت بلتستان کے صدر مقام میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا ۔ چیف سکرٹیر ی آفس کے باہر دھرنا دینے کے بعد اساتذہ احتجاجی ریلی کی شکل میں بازار سے ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر پہنچ گئے جہاں  سے ان کی ریلی قانون ساز اسمبلی کے سامنے پہنچی.
 
 
دھرنے میں شامل اساتذہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینز اُٹھا رکھے تھے جن پر  مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے چیف سکرٹیری اور محکمہ تعیلم کے خلاف شدید نعر ےبازی بھی کی۔
 
احتجاج کرنے والے اساتذہ ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدراختر حسین نے پائمیر ٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کورٹ اور وزیر اعلیٰ کے واضح احکامات کے بعد  11 ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button