گلگت بلتستان

کرپشن کی تحقیقات چیف سیکریٹری سے شروع کی جائے: وزیر خزانہ

گاہکوچ(ایم ایچ گوہر) وزیر خزانہ محمّد علی اختر نے کہا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات چیف سیکرٹری لیول سے سٹارٹ کی جائیں،خطے میں سب سے زیادہ کرپشن سیکریٹریزہی کرتے ہیں، خاص کر اپنے کرپشن کے لیے پی ڈبلیو ڈ ی کا سہارا لے لیتے ہیں،اپنے حکم پر اکسئین سے اپنے مطلب کا کام نکلواتے ہیں، جب کہ خود سمجھتے ہیں کہ تحقیقات سے بچ جائینگے،اسی حوالے سے جلد میں ایک تفصیلی خط وزیراعظم پاکستان کو بھی جلد لکھنے والا ہوں، جس میں تمام سیکرٹریز کی کرپشن کا مکمل ذکر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے میں وزرا سے زیادہ سیکرٹریز با اختیار ہیں،سیکرٹریز خود ہی اپنے کرپشن کو قانونی شکل دے رہے ہیں،غیر مقامی اپاہج سیکرٹریزنے گلگت بلتستان کو اپنا چراگاہ بنایا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی معائنہ کمیشن ڈمی ہے، جسکی کوئی حیثیت نہیں ہے،اس میں موجود تمام لوگ دم دبا کے بھاگنے والے ہیں،میرے حساب سے یہ ایک بوجھ ہے، جس کے فیصلوں پر بھی کوئی عمل درآمد ہونے والا نہیں ہے،لہذا کسی کو بیوقوف نہ بنایا جائے،انھوں نے کہا کہ تحقیقات مساوات پر مبنی ہوتی ہیں مگر موجودہ تحقیقات صرف حکومت کو بدنام کرنے کے لیے ہیں، ہمارا موقف یہی ہے کہ تحقیقات کو نچلی ستطح کے بجاے ہائی سطح سے شروع کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیکرٹریز کے پاس جس طرح کی لگژری گاڑیاں ہیں وو دیگر صوبوں میں وزرا ء کے پاس بھی نہیں ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button