تعلیم

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان محقق ںے پارٹیکل فزکس پر کتاب لکھ دی، جرمنی سے شائع

sad
گلگت (نمائندہ خصوصی) پاکستانی طالب علم کا اعزاز ،ایٹمک لیول (Particle Physics ) پر مو ناڈسائنس (Monad Science ) کے نام سے ایک سائنسی کتاب لکھ دی۔جسے بین الاقوامی شہرت یافتہ پبلشر LAMBERT Academic Publishing جر منی نے مکمل تصدیق کے بعد 28 فروری 2014 کو شائع کر دی ہے۔یہ کتاب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کمسن طالب علم شکیل اعظم شاہ نے F.Sc کے بعد ایک سال کے دورانیہ میں مکمل کی تھی۔اس کتاب میں کوآنٹم فزکس کے معموں کو حل کر نے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ پچھلے ایک صدی سے سائنسدانوں کیلئے معمہ بنے ہو ئے ہیں۔کتا ب میں جن مو ضو عات پر بحث کی گئی ہے ان میں ایٹمز کے نیو کلیسس کا وجود میں آنا، روشنی کی دوہری خاصیت، آئن سٹائن کی تھیوری آف ریلیٹی ویٹی ، مادہ اور انرجی کا تعلق، Heisenberg Uncertainty ، مقنا طیسیت ،کشش ثقل سمیت دیگر اہم سائنسی مو ضو عات شامل ہیں۔جبکہ کتاب کے دوسرے حصے میں ریاضی سے متعلق پیچیدہ مسائل کو حل کیا گیاہے،جن میں کسی بھی ڈگری کے پولینو میئل ایکویشن کو حل کرنا، Pi کیلئے فارمولے اور Beal Conjecture شامل ہیں۔108 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 49 یورو مقرر کی گئی ہے۔کتاب کے مصنف نے حال ہی میں قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے بی ایس فزکس ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button