حادثات

ایران میں ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے ڈاکٹر شیخ اسماعیل شگری اور ان کے بیٹے کی مجلس ترحیم منعقد

شگر(عابد شگری)مرحوم ڈاکٹرشیخ محمد اسماعیل شگری ایک عالم باعمل اور مدبر تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کی تبلیغ اور دین کی سربلندی کیلئے وقف کررکھا تھا۔ ڈاکٹ اسماعیل شگری کی وفات سے علاقہ بلتستان ایک عالم باعمل سے محروم ہوگیا اور یہ خلاء پر ہونے میں عرصہ درکار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارنظام المدارس مرہ پی کے زیر اہتمام امام بارگاہ مرہ پی میں ایران میں جان بحق ہونے والی معروف عالم دین ڈاکٹر شیخ اسماعیل شگری اور ان کی بیٹے کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اشرف حسین نے کہا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر محمد اسماعیل شگری کی ناگہانی موت کو علاقہ شگر کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔مرحوم ایک انسان دوست مبلغ اسلام تھے جنہوں نے ساری عمر اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کررکھا تھا۔مرحوم المصطفی یونیورسٹی تہران سے پی ایچ ڈی مکمل کرلیا تھا۔ جبکہ اس کے بیٹے نے حال ہی میں انجینئرنگ مکمل کیا تھا۔ان دونوں کی اچانک موت نے شگر کی ہر آنکھ کو اشکبار چھوڑا ہے۔اللہ تعالی مرحوم کو جوار آئمہ میں جگہ عطافرمائیں اور لواحقین اور شگر کی عوام کو ان کی موت پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔اجلاس میں مرحومین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔اس سے پہلے مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button