گلگت بلتستان

ہنزہ: مل مالکان بے قابو، سول سپلائی آفیسر کے دفتر میں ادھم مچا دی، پولیس ںے پکڑ کر جیل پہنچا دیا

ہنزہ نگر (بیو رو رپورٹ ) ہنزہ نگر کے بے قابو مل مالکان کا سول سپلائی آفیسر ہنزہ نگر پر حملہ،جان سے مارنے کی دھمکیاں ۔دفتر میں زبردستی گھس کر سرکاری دستاویزات پھاڈ ڈالے۔سی ایس او نے قانونی کاروائی کیلئے پولیس سے رابطہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہنزہ نگر کے چند بد مست مل مالکان اپنے زور بازو مطالبات منوانے کیلئے سی ایس او آفس میں گھس گئے اور غیر قانونی مطالبات اپنی خواہش پر پورے نہ ہونے پر آفس میں ادھم مچادی اور سرکاری دستاویزات اٹھا کر پھاڈ ڈالے۔اس مو قع پر سی ایس او کے روکنے پر موصوف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ہاتھا پائی پر اتر آئے ۔جس پر سی ایس او نے حملہ آوروں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے تھانہ علی آباد میں درخواست دے دی ہے ۔یاد رہے کہ سی ایس او نے حسن آباد میں وا قع مل سے آٹے کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے تھے اورآنے کی سمگلنگ میں ملوث ایک مل مالک کو دس دن جیل بھی بھیج دیا تھا عوامی حلقوں نے مل مالکان کے اس غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی مذمت کر تے ہوئے حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایماندار آفیسر کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button