تعلیمکیریئر

ٹائم سکیل پروموشن میں تاخیر تعلیم دشمنی ہے ۔ گلگت بلتستان پروفیسرزاینڈلیکچررز ایسوسی ایشن

IMG_0540 copy
گلگت (پریس ریلیز) گلگت بلتستان کے کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کو ٹائم سکیل پروموشن دینے میں بے جا تاخیر انتہائی ظلم ، نا انصافی اور علم دشمنی ہے۔ پاکستان کے چاروں صوبوں سیمت آزاد کشمیر کے لیکچررز کو یہ پروموشن ڈھائی سال پہلے دی گئی ہے مگر گلگت بلتستان کے لیکچررز اس سلسلے میں پچھلے دو سال سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لیکن اربابِ بست و کشاد اس سلسلے میں ٹرخانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں حالانکہ تمام پیپر ورک ،کاروائی اور ورکنگ پیپر ڈیڑھ سال پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے ۔ اس سلسلے میں مزید تاخیر کرنے اور ٹرخانے کی صورت میں جمہوری طریقوں کو اپناتے ہوئے پہلے مرحلے میں علامتی ہڑتال جبکہ دوسرے مرحلے میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر محمد زمان نے ایف۔ جی ڈگری کالج فار وویمن گلگت کے تمام فیکلٹی ممبرز کے ساتھ ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فورٹیئرپروموشن کیس کو بھی جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ جبکہ وویمن کالج کے فیکلٹی ممبرز نے زور دے کر کہا کہ وویمن کالج کے لئے بنائے گئے ہاسٹل کو فوراً فیکلٹی ممبرز کے حوالہ کیا جائے۔میٹنگ میں پروفیسرز ایسو سی ایشن کے نائب صدر پروفیسر انجم علی ، فنانس سیکریٹری پروفیسر محمد علی ، جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر فضل کریم، نائب صدر (وویمن ونگ) پروفیسر ناہیدہ کریم ، پریس سیکریٹری لیکچرر اشتیاق احمد یاد ، جوائنٹ سیکریٹری(وویمن ونگ) لیکچرر گل صبا، وویمن کالج کی یونٹ پریذیڈنٹ پروفیسر حمیرا یاسمین اور محمد آباد ڈگری کالج کے یونٹ پریذیڈنٹ لیکچرر میر اعظم سمیت کالج ہٰذا کے تقریباً چالیس فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button