"آفاق” کے زیر اہتمام استور میں تقریب کا انعقاد
گلگت(خصوصی نمایندہ) معاشرے میں تبدیلی اور ترقی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ملک اور علاقے کی ترقی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے ۔اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں ۔علاقے میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہے ۔
ان خیالات کااظہار آفاق کے زیر اہتمام ایف جی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول استور میں منعقد بیسٹ ٹیچرز اور پرنسپلز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا آفاق کے جی ایم و ماہر تعلیم امیر زیب نے کہاکہ قدرت نے ہمارے ملک بالخصوص گلگت بلتستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے ہمیں ان وسائل سے صیح معنوں میں استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت آنے والے وقت کے حساب سے دینے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ دور میں حالات مکمل طور پر تبدیل ہوچکے ہیں ایک زمانہ تھا ہم خطوط لکھتے تھے لیکن آج اس کے جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جگہ لے لیا ہے ۔آفاق پورے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ اور صیح نصاب کو مرتب کرنے کے لئے عملی جدوجہد کررہا ہے ۔محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو علاقے میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن استور فیض اللہ لون نے کہا کہ علاقے میں معیاری تعلیم اور معیاری نصاب کے فروغ میں آفاق کا کردار ناقابل فراموش ہے ضلع استور میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامت اٹھائے ہیں ہم نے تعلیمی اداروں سے ایسے طلباء کو پیدا کرنا ہے جو معاشرے کا اچھا شہری بن سکیں ۔معاشرے میں اچھی تعلیم و تربیت ہر بچے کا حق ہے ۔ہمارا ملک بدقسمتی سے تعلیمی لحاظ سے آگے نہیں ہے ہمیں تعلیم کے فروغ کے لئے زیادہ محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفاق گلگت بلتستان کے ایریا منیجر بشارت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آفاق کی خدمات علاقے کے عوام پر بڑا احسان ہے جسے علاقے کے عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ۔آفاق نے مختصر عرصے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کروایا ہے جہاں پر ضلع گلگت سے تمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے آفاق نے اہم کردار ادا کیا ہے تقریب میں ضلع استور کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کے بیسٹ اساتذہ اور پرنسپلز و میڈیا ماسٹرز نے شرکت کی اور ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔