گلگت بلتستان

جرائم میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے، ایس پی ضیا علی کی میڈیا سے گفتگو

PT Infographics Template

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) دہشتگردی ،قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں غیر معمولی کمی واقع ہوگی ھے گلگت پولیس کے مطابق سال 2012 کے دوران 748 مقدمات درج ھوے 2013 میں 638 کیسیز کا اندراج ھوا اور رواں سال کے دوران اب تک صرف 216 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

پولیس نے اتحاد چوک بم حملہ کیس ،ظفر اقبال رانا قتل کیس اور ،توقیر عباس پال قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ھے مختلف وارداتوں میں مطلوب 76 خطرناک ملزمان کو حراست میں لیا گیا ھے جن میں سے چار ملزمان کی گرفتاری پر 35 لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔

ایس پی گلگت محمد علی ضیا نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشتگردی سمیت دیگر جرائم میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ھے پولیس نے چار سو سے زائد جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ تیار کرکے ان پر کڑی نظر رکھی ھے اور بعض کی نگرانی کی جاتی رہی ھے جس کی وجہ سے وارداتوں میں کمی آئی ھے عوام اور میڈیا کے تعاون سے امن کے قیام میں مدد ملی ھے اور آج امن و امان بہتر ھونے پر تاجر ،طلبہ اور عوام بے حد خوش ہیں ۔علی ضیا نے بتایا کہ پولیس فورس میں اصلاحات لائی گئی ہیں اور تھانوں کے نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ھے فورس میں سزا و جزا کے نظام پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ھے پولیس ویلفیر پروجیکٹ پر کام ھو رہا ھے جس کے ذریعے جوانوں اور آفیسرز کو غم اور خوشی کے مواقوں پر ان کی مالی مدد کی جاے گی تھانوں کی سرکاری عمارتوں کے لیے پی سی ون پر کام ھو رہا ھے۔

ضلعی ناظم پولیس گلگت نے بتایا کہ گزشتہ 20 سالوں سے زیر التوا مقدمات پر کام شروع کیا گیا ھے تاحال چار سو مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کر دے ہیں اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سول خفیہ ادارے شب و روز کام کر رہےہیں انہوں نے کہا کہ اب اتنے بہتر انتظامات کے گئے ہیں کہ مجرم قانون کی گرفت سے ہر گز بچ نہیں سکتے ہیں یہی وجہ ھے کہ دہشتگردی سمیت دیگر جرائم کی شرح میں غیر معمولی کمی آئی ھے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button