گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ اور کمانڈر ٹین کورکل داریل تانگیر کا ایک روزہ دورہ کرینگے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمانڈر ٹین کور لیفٹینٹ جنرل ملک ظفر اقبال ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان داریل تانگیر کا آج ایک روزہ دورہ کرینگے۔ دورے کے دوران وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح کرینگے جہاں وہ پاک فوج کے جانب سے منعقد کیا گیا دو روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرینگے۔ بعد ازاں وہ داریل سڑک ،داریل میں سیٹڈیم اور آرمی پبلک سکول کا افتتاح بھی کرینگے۔ اس دوران وہ معززین علاقہ سے خطاب کرینگے بعد ازاں وہ تانگیر کا دورہ کرینگے۔ جہاں وہ سٹیڈیم کے علاؤہ تانگیر روڈ اور آرمی پبلک سکول کا افتتاح کرینگے۔ اس حوالے سے داریل اور تانگیر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ داریل اور تانگیر کے عوام معزز مہمانوں کا بھرپور استقبال کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button