سیاستگلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں حیوانات کے ہسپتال کو ڈپٹی کمشنر کی رہائیش گاہ بنا دیا گیا ہے: میر غضنفر علیخان

ہنزہ نگر( بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کا ناصر آباد کا دورہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق چیف ایگر یکٹو میر غضنفر علی خان، رانی عتیقہ ، سب ڈویثرن کے صدر جاوید اقبال اور ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکن کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقعے پر میر غضنفر علی خان سابق چیف ایگریکٹو نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں جتنے میں ترقیاتی منصوبے سالانہ فنڈز میں رکھے تھے موجودہ صوبائی حکومت نے جان بوجھ کر انہیں التوا کا شکار کیا ہوا ہے۔  انھوں نے کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام کی خاطر انکے دور میں حیوانات کا ہسپتال علی آباد میں بنایا گیا تھا جسے بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں نے ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ بنا کر عوام کو در بدر ٹھوکرے کھانے پر مجبور کردیاہے۔
میر غضنفر علی خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت جلد ہی ہنزہ اور نگر کو الگ الگ اضلاع بنانے کا اعلان کریگی۔ جبکہ ہنزہ کی دیرینہ خواہش کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اضافی سیٹ کا اعلان بھی کریگی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ناصر آباد کے لیے پینے اور آبپاشی کے پانی کے مسلے کو بہت جلد حل کرے گی۔
رانی عتیقہ غضنفر علی خان نے عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم خنجراب سے شناکی تک کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے ان مسائل کے حل کیلئے ماضی کی تلخیاں ختم کرکے اچھے مستقبل کے لئے نیا لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم آپس میں اتفاق و اتحاد قائم نہ کرے ہم ترقی نہیں کرسکتے ہیں”۔
اس موقع پر صدر سب ڈویثرن جاوید اقبال نے کہا پاکستان مسلم لیگ سب ڈویثرن ہنزہ ناصرآباد کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کوششیں کرینگے ۔ اس سے قبل بھی ناصر آباد کے عوام کے مسائل حل کرنے میں پاکستان مسلم لیگ ن صف اول میں رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button