تعلیم

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ٢٠٠ بچوں اور بچیوں میں کتابیں، کاپیاں، وردیاں وغیرہ کی تقسیم

AKFGB
گلگت (پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے کفالت یتامی پروگرام کے تحت گلگت کے 2 سو رجسٹرڈ یتیم بچوں میں کتابیں ، کاپیاں ، سکول وردی اور بیگز تقسیم کئے ، اس پروگرام کے تحت گلگت کے 2 سو یتیم بچوں کو سکالر شپ ماہانہ بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہے ، الخدمت فاونڈیشن ضلع گلگت کے صدر مقصود احمد نے سکول بیگز تقسیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن معاشرے میں یتیم بچوں کو تعلیم کے ذریعے ایک اچھا شہری بنانا چاہتی ہے ، تاکہ یہ بچے پڑھ لکھ کر ملک و قوم و ملت کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button