تعلیم

شگر: بوائز ہائی سکول تسر میں فوری طور پر مزید 5 کوالیفائیڈ اساتذہ تعینات کئے جائیں

شگر(عابد شگری) اساتذہ کی کمی سے دوچارہائی سکول تسر نئے تعینات شدہESTاساتذہ سے محروم۔ بوائز ہائی سکول تسر اساتذہ کی کمی اور دیگر ضروری سہولیات کی شدید کمی کے باوجود پچھلے کئی سالوں سے مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے ہے اور گورنمنٹ سیکٹر کے تمام اداروں سے آگے ہے۔ بوائز ہائی سکول تسر میں مزید اساتذہ تعینات کئے جائیں۔ یونین کونسل تسر کے عوام, طلباء اور والدین نے محکمہ تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پر مزید پانچ اساتذہ تعینات کئے جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ سکول یونین کونسل تسر اور یونین کونسل باشہ کی ہزاروں کی آبادی کے لئے واحد ہائی سکول ہے جس میں 600 کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں۔ نرسری سے لیکر دہم تک سائنس آرٹس ملا کے کل 14 کلاسز کے لئے صرف 11 ٹیچرز ہیں جو کہ طلباکی مکمل تعلیم و تربیت کے لئے ناکافی ہیں.حال ہی میں جو نئے اساتذہ تعینات ہوئے ہیں ان میں سے ایک بھی ٹیچر اس سکول کے حصے میں نہیں آیا ہے, نیز پچھلے سال چند اساتذہ کا بغیر متبادل یہاں سے دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر بھی ہو چکا ہے۔ عوام نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام خصوصاّ ڈی ڈی ایجوکیشن شگر, ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان مجید خان اور سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ بوائز ہائی سکول تسر میں فوری طور پر مزید 5 کوالیفائیڈ اساتذہ تعینات کئے جائیں۔واضح رہے کہ بوائز ہائی سکول تسر اساتذہ کی کمی اور دیگر ضروری سہولیات کی شدید کمی کے باوجود پچھلے کئی سالوں سے مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں اور گورنمنٹ سیکٹر کے تمام اداروں سے آگے ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button