عمران خان موٹے دماغ کے انسان ہیں: فرمان علی خان، صدر مسلم لیگ استور
استور (سبخان سہیل) عمران خان ایک موٹے دماغ کے انسان ہیں ان کو جب اسلام آباد ان کا قافلہ پہنچے گا تب ہوش آے گا ۔ ان پر کسی نے کوئی حملہ نہیں کیا ہے۔ پنجاب حکومت کو اور مسلم لیگ ن کے قاید میاں محمد نواز شریف کو بد نام کرنے کی ایک سازش ہے۔ وہ اپنے اس مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ مسلم لیگ ن ضلع استور کے صدر فرمان علی خان کی صحافیوں سے گفتگو۔ انھوں نے کہا کی پاکستان تحریک انصاف کے چیرمیں مُلک اور قوم کی خدمت نہیں بلکہ ملک اور قوم کو تباہ کرنے کی ایک سازش کرہے ہیں ۔وہ آزادی مارچ کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا کر ملک پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرانے لگے ہیں۔ ان کے قافلے پر کسی نے بھی پتھرو یا فایئرنگ نہیں کہ ہے۔ وہ پنجاب حکومت کو بد نام کرنے کے لیے ایک سازش کرہے ہیں ۔ وہ آزادی مارچ کرنے نکلے ہیں تو وہ پھر انقلاب مارچ کا حصہ بنے کیوں جارہے ہیں۔عمران خان اور طاہرالقادری ملک کے مفاد میں کام کرنے والے نہیں ہیں ملک اور قوم کو تباہی کے داہانے کی طرف لے جانے کی بھر پور کوشش کرہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کبھی ایسا ہونے نہیں دے گی۔ ہم نے ہمشہ سے ملک اور قوم کو بچانے کی بات کی ہے اور مشکل وقت مین اہم اور انتہائی مشکل فصلیے بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت نے کی ہے۔ہمارا مینڈیٹ ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ہے۔ہم عوامی طاقت سے آنے والے لوگ ہیں ۔ پاکستان کی جمہوری حکومت کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے اور اس سازش خا حصہ بنے والے ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ وہ راہ کے ایجنٹ ہیں جو ان کو خوش کرانے کے لیے ان سے پیسے لے کر ان کے اشاروں پر کام کرتے ہیں۔