صحت

تحصیل اشکومن کے دس بستروں پر مشتمل ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے، مریض در بدر

چٹو رکھنڈ (نعیم انور) چٹور کھنڈ ہسپتال میڈ یکل آفسر سے خالی ،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔علاقے میں کسی ایمر جنسی کی صورت میں مریضوں کا خدا ہی حافظ ہے ۔ڈپٹی کمشنر غذر صورتحال کا نوٹس لیں

10بیڈ سول ہسپتال چٹور کھنڈ جو گزشتہ کئی سالوں سے تمام تر سہولیات سے ویسے ہی محروم تھا ،ہسپتال میں تعینات اکلوتا ڈاکٹربھی ٹرینگ کے غر ض سے رفو چکر ہو گئے ،پچا س ہزار آبا دی پر مشتمل تحصیل میں ڈا کٹر کی عدم تعینا تی محکمہ صحت ضلع غذر کے آ فسران کی عوام کے ساتھ دشمنی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔کسی بھی ہسپتا ل میں ڈاکٹر کی عدم حاضری کی صورت میں محکمہ صحت فو ری طور پر متبا دل ڈاکٹر فراہم کر نے کا زمہ دار ہو تا ہے مگر تحصیل اشکومن میں ستم ظرفی کا یہ عالم ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں تعینات اکلوتہ ڈاکٹر دو سالہ ٹرینگ کے غر ض سے چھٹی پہ چلے گئے ہے مگر محکمہ صحت ضلع غذر کے نا اہل اور لا پرواہ آفسران نے متبا دل ڈاکٹر تعینا ت کرنے کا کو ئی بند وبست نہیں کیا ہے ،ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم مو جودگی کے با عث مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔مو جودہ صورتحال میں اگر علاقے میں کو ئی حا دثہ پیش آتا ہے تو امر جنسی مریضوں کا خدا ہی حا فظ ہے ۔ دوسری طرف ہسپتا ل میں سہولیات کا فقدان اپنے عروج پر ہے ،ہسپتال میں موجود ایکسرے اور ڈینٹل مشینے اپنی عمر پورا کرنے کے با عث زنگ آلودہو چکی ہیں۔ایمبو لنس کا ڈرائیورنہ ہو نے کے باعث مریضوں کو پر ائیوٹ گا ڈیوں میں ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ادویا ت نام کی کو ئی چیز ہسپتال میں مو جود نہیں ،ڈیو ٹی پر معمور کمپو ڈر حضرات مریضوں کو ادویات کی حصولی کیلئے پر ائیوٹ کلینگ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں مگر غریب مریض مہنگا ئی کے باعث ادویات خریدنے سے قا صر ہیں اور بغیر ادویات کے خالی ہا تھ گھر وں کی طرف لو ٹنے پر مجبو ر ہیں ۔مریضوں نے ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین سے ہسپتال کی ابتر صوتحال کا فور ی طور پرنو ٹس لیتے ہوئے ادویات سمیت ڈاکٹر کی تعینا تی کو یقینی بنا نے کا مطا لبہ کر دیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button