انٹرریجنل فٹ بال چمپیئن شپ چترال اور بنوں ڈویژن کی ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہونگی
چترال(نمائندہ پامیر ٹائمز) انٹرریجنل فٹ بال چمپیئن شپ جو کہ ڈائرأیکٹریٹ آف سپورٹ اینڈ یوتھ آفیرزخیبر پختونخواہ کی طرف سے پہلی بار چترال میں منعقد کیا گیا ہے کل دو سیمی فائنل کھیلے گئے۔پہلاسیمی فائنل چترال اور ڈی آئی خان کے ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں چترال کے ٹیم کے عدنان نے کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی ،دوسرے ہاف میں ضیاء الاسلام نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو واضح برتری دلادی۔اس طرح میچ چترال ٹیم نے دو صفر سے جیت کر فائنل میں جگہ بنادی۔پہلے سیمی فائنل کے ممان خصوصی ہاشو فائڈیشن کے آر پی ایم سلطان محمود تھے۔دوسرا سیمی فائنل بنوں ڈویژن اور مردان ڈویژن کے مابین کھیلا گیا۔پہلے ہاف میں بنوں ڈویژن کو مردان ڈویژن پر ایک گول کی برتری حاصل رہی جبکہ دوسرے ہاف میں انتہائی سنسنی خیز میچ کے بعد میچ دو دو گول سے برابر رہا۔میچ کا نتیجہ پنلٹی کیک سے ہوا ۔بنوں ڈویژن کے ٹیم نے تین کے مقابلے چار گول سے مردان ڈویژن کو شکست دے دی۔اس میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال مظہرتھے میچ کا فائنل آج چترال ٹیم اور بنوں ڈویژن کے مابین کھیلا جائیگا۔ سیمی فائنل دیکھنے کیلئے گراونڈ تماشائیوں بھرا ہوا تھا۔یہ ٹورنمنٹ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹ اینڈ یوتھّ آفیز خیبر پختونخوا کی طرف سے منعقد کیا جارہا ہے جس کی قیادت ڈائریکٹر سپورٹ ارشد حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباد،ڈی ایس او جمشید بلوچ اور ڈی ایس او محمد انور کررہے ہیں۔