گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا دورہ چلاس، قراقرم ہائے وے پر پولیس گشت میں اضافہ کیا جائیگا

چلاس (شہاب الدین غوری) سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی کے سلسلے میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا اور دیگر اعلٰی عسکری حکام نے چلاس کا دورہ کیا۔اور چلاس کے علمائے کرام ، دیامر قومی جرگہ اورعمائدین کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لا رہے ہیں۔شاہراہ قراقرم کی مکمل حفاظت کے لئے پولیس چوکیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔اورپولیس اور دیگر نیم فوجی دستوں کے گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم ایک قومی منصوبہ ہے۔وفاقی حکومت نے تین سے چار ماہ کے اندر ڈیم سے متاثرہ اراضیات و املاک کے معاوضوں کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ریونیو سٹاف شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اراضیات و املاک کی پیمائش کا فوری آغاز کرے۔اس موقع پر انہوں نے چلاس میں دیامر بھاشہ ڈیم لینڈ ایکوزیشن دفتر کا افتتاح بھی کیا۔اور ریونیو سٹاف کا الا ؤنس پچاس فیصد بڑھا نے کا اعلان بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button