گلگت بلتستان

سدپارہ، ادبی و سماجی تنظیم فکر کے زیر اہتمام متاثرین لینڈسلائیڈ نگ میں امدادی اشیا تقسیم

FKR imdade saman pix

سکردو(پ ر) ادبی و سماجی تنظیم فکر نے سدپارہ گاوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خانوں میں گرم کپڑے اور نقد رقوم تقسیم کر دیں۔ گذشتہ روز فکر کے صدر ذیشان مہدی سمیت دیگر اراکین نے سدپارہ میں متاثرہ خاندانوں کے افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر معروف سماجی کارکن محمد علی اولڈنگ بھی موجود تھے جنہوں نے علاقے کے سرکردگان کی موجودگی میں متاثرہ افراد میں گرم کپڑے اور نقد رقوم تقسیم کر دیں۔سدپارہ گاوں کے سرکردہ فیض محمد نے امدادی اشیاء اور رقوم کی تقسیم پر فکر کے صدر اور دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سدپارہ گاوں میں موجود غریبوں کی مدد کیلئے مخیر حضرات اور این جی اوز کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

معروف سماجی کارکن محمد علی الڈنگ نے بھی فکر کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ علاقے میں غریبوں کی حالت روز بروز بری ہوتی جارہی ہے، مخیر حضرات اور این جی اوز کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کو بھی بھرپور مدد دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران متاثرہ ہونے والوں کو بھرپور مدد نہ مل سکی ہے جس کے باعث بہت سارے گھرانے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ فکر کے صدر ذیشان مہدی نے علاقے کے سرکردگان اور سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس موقع پر ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سدپارہ گاوں کے لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کیلئے دی گئی حالیہ امداد کراچی سے سماجی خدمتگار اور فکر کے سماجی شعبہ کی سرگرم کارکن آنسہ فاطمہ نے بھیجی تھی۔ ذیشان مہدی نے آنسہ فاطمہ کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار خواتین کو فکر اور آنسہ فاطمہ کا بھرپور ساتھ دینے کی دعوت دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button