چترال

گلیشیائی جھیلوں سے نکلنے والے سیلابوں کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے نے گذشتہ روزکو بندو گول ویل (گہکیر) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج منہاس الدین، مقبول علی، صوبیدار میجر چترال لیویز، رشید الغفور ،اسسٹنٹ ڈی ڈی ایم آفس چترال اور آفیسر انچارچ محکمہ مو سمیات چترال منظور احمد بھی ا ن کے ہمراہ تھے۔ بندو گول ویلی میں ڈپٹی کمشنر اور وفد کے دیگر اراکین نے شوگرام، درونگاغ اور گہکیر میں مقامی عمائدین اور Disaster Risk Management Committeeکے عہدیداروں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل سے متعلق آگاہی حا صل کی۔

Untitled-1 (2)درونگاغ گاؤں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے کہا مقامی آبادی Pakistan GLOF-Projectکے معاونت سے شروغ کیے گئے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطاء کردہ وسائل کو دیانت داری و دانشمندی سے استعمال کریں۔ اس موقع پر انھوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی و قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے سلسلے میں Pakistan GLOF-Projectکے کاوشوں سراہتے ہو ئے کہا کہ انتہائی کم مدت اور قلیل وسائل میں اس پراجیکٹ نے قابل ستائش کام سر انجام دیئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کو شش کر ے گی۔

اس موقع پر اپنے اظہار خیال کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر مستوج منہاس الدین نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ مستوج شروع دن سے Pakistan GLOF-Projectکے ساتھ مل کر بندو گول ویلی میں قدرتی آفات کے خطرات کو کم سے کم کرنے اور تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے سلسلے میں کام کررہاہے۔ انھوں نے Pakistan GLOF-Project کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس تندہی اور خلوص سے یہ پراجیکٹ بندو گول ویلی کے مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہے وہ دوسرے اداروں کیلئے قابل تقلید ہے۔

Pakistan GLOF-Projectکے فیلڈ منیجر ، حمید احمد میر نے ڈپٹی کمشنر چترال اور وفد کے دیگر اراکین کو پراجیکٹ کے اعراض و مقاصد و سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ Disaster Risk Management Committee Bindo Golکے چیئرمین ابراہیم خان اور جنرل سیکریٹری حمید الرحمٰن نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چترال اور وفد کے دیگر اراکین نے Pakistan GLOF-Projectکے تعاون سے تعمیر ہونے والے محفوظ پناہ گاہوں، زیر مرمت سڑکوں و گلی کوچوں اور زیر تعمیر Community Based Disaster Response Cell (Community center)کا معاینہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے Community Based Disaster Response Cellکا سنگ بنیا د بھی رکھا۔ ڈپٹی کمشنر چترال اور وفد کے اراکین نے Pakistan GLOF-Projectکے تعاون سے بندوگول میں قائم شدہ Disaster Risk Management Committee کے دفترکا دورہ بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button