نوجوانگلگت بلتستان

ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول ہنزہ میں عالمی خلائی ہفتہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز

Hunza02

ہنزہ (اکرام نجمی) عالمی خلائی ہفتہ کے مناسبت سے ضلع ہنزہ نگر کے ایک غیر سرکاری سکول ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج میں سپارکو پاکستان کے تعاون سے تقریبات کا آغاز ہوا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسماعیلی کونسل ہنزہ کے صدر محمد شریف تھے عالمی خلائی ہفتہ منانے کا سلسلہ دو سال قبل شروع ہوا تھا اور سالانہ 4اکتوبر سے 8اکتوبر تک پاکستان سمیت پوری دنیا میں یہ ہفتہ منایا جاتا ہے ۔

میزبان ادارے کے وائس پرنسپل رحمت کریم نے اس پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو پاکستان نے 2016تک ہنزہ میں اس پروگرام کو منانے کے سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کیا ہے آج پروگرام کا پہلا دن ہے جس میں گلگت بلتستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کو واٹر راکٹ بنانے کی تربیت دی جائیگی اسی طرح 6اکتوبر کو پاکستان کے خلائی تحقیق کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم دکھائی جائیگی 7اکتوبر کو واٹر راکٹ لانچنگ کا مقابلہ ہوگا اور 8اکتوبر کو اختتامی تقریب بلتت پولو گراونڈ میں منعقد کیا جائیگاجس میں گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات شرکت کرینگے خلائی تحقیق سے آگاہی کے حوالے سے سپیس واک بھی ہوگا ۔

Hunza01

تقریب میں خلائی تحقیق کے حوالے سے تقریری مقابلے کے ساتھ ساتھ روایتی رقص کے علاوہ طلباء و طالبات نے مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی نے سپارکو پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں خلائی تحقیق سے آگاہی کے سلسلے میں اسطرح کے پروگراموں کا انعقاد قابل تحسین ہے اور پروگرام کی انعقاد پر ہاسی گاوا سکول کے کاوشوں کو بھی سراہا ۔
میزبان ادارے کے صدر اقبال محمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام میں شرکت کرنے والے عمائیدین اور گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں سے آئے ہوئے مہمان طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button