گلگت بلتستان

گلگت بلتستان انٹر پینیور شب ٹریننگ کا اختتامی تقریب

BRSO Hunza

۔ہنزہ نگر (نمائندہ پامیر ٹائمز) گزشتہ دنوں ہنزہ کے ایک مقامی ہوٹل میں گلگت بلتستان انٹر پینیور شب ٹریننگ کا اختتامی تقریب منعقد ہوا ۔اس ٹریننگ کو یو ایس ایڈ کے مالی تعاون پر بلتت رولر سپورٹ آرگنائزیشن نے سٹار فارم پاکستان کے تکنیکی مدد سے منعقد کیا تھا جس میں سیب کی بہتر پیدوار اور ملکی و عالمی سطح پر مارکیٹنگ کے طریقے سکھائے گئے پروگرام میں ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوان زمینداروں کے علاوہ علاقے کے اکابرین اور سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

سٹار فارم پاکستان کے کنسلٹنٹ آصف خان نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹار فارم پاکستان گلگت بلتستان کے سیب کو شہر کے مختلف منڈیوں تک رسائی دلانے کے ساتھ ساتھ انکی بہتر پیدوار کے سلسلے میں بھی اپنا مدد فراہم کریگا ۔

پروگرام کے آخر میں بلتت رولر سپورٹ آرگنائزیشن کے چیرمین نور خان نے سٹار فارم اور یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے سیب اور دیگر میوہ جات ملک کے مختلف منڈیوں میں دیگر علاقوں کے نام سے فروخت ہورہے ہیں اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے ایل ایس اوز ملکر علاقے کے پروڈکٹ کو گلگت بلتستان کے برانڈ کے ساتھ بہتر پیکنگ کرکے ملک کے منڈیوں تک پہنچانے کی کوشش کریگا اور مڈل مین کا کردار کو کم از کم کرکے علاقے کے زمینداروں کو بہتر قیمت دلانے کی کوشش کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button