گلگت بلتستان

وادی ہنزہ کو الگ ضلع بنایا جائے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا یوم تاسیس پر مطالبہ

ہنزہ نگر ( معز شاہ) پاکستان پیپلز پارٹی کا46واں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا، جس میں ہنزہ بھر سے پارٹی جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویثرن کے سابق صدر فدا کریم نے کہا کہ ہنزہ نگر کے مسائل بہت بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے انتظامی بندوبست میں تبدیلی کرنے کی شدید ضرورت ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ یا تو ہنزہ کو بطورایڈیشنل ڈسٹرکٹ، جو کہ شہید ذولفقار علی بھٹو کا ہنزہ کے عوام کے لئے تحفہ تھا،بحال کیا جائے،  یا پھر ہنزہ کو الگ ضلع بنایا  جائے۔
اس موقع پرسابق صدر نے مزید کہا کہ سب ڈویثرن کی آبادی اور رقبہ کے تناسب سے ہنزہ کے لئے قانون ساز اسمبلی میں اضافی سیٹ دیا جائے۔ عوام کا دیرانہ مطالبہ ہے کہ شناکی کو تحصیل کا درجہ دیا جائے جبکہ تحصیل گوجال کو سب ڈویثرن کا درجہ دیا جائے۔لوڈ شیڈنگ سے یوں تو پورا ملک متاثر ہے لیکن ہنزہ سب ڈویثرن کے عوام اس جدید دور میں بھی بجلی کے لئے 72,72گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویثرن ہنزہ کے صدرکریم اللہ بیگ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو شہید ذولفقار علی بھٹو نے گندم کی سبسڈی کا ایک تحفہ عوام کو دیا گیا تھا جوکہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام سے چھینا چاہتی ہے جسے ہر گز برداشت نہیں کرینگے اور گندم سبسڈی کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے  کہا کہ ہنزہ نگر میں سرکاری محکموں میں میرٹ کی پامالی کرتے ہوے خلاف ضابطہ تقریاریاں عمل میں لائی گئی ہیں. انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکو فوراٍ منسوخ کرکے دوبارہ سے تقرریاں عمل میں لائی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. ye 46 saal mei na roti de saky na kapra na makan.na pichhly 5 saal mei district bana sake ab ki mu se aru ko keh rahy hain.

Back to top button