گلگت بلتستان

غذر: تحصیل گوپس، یاسین اور پھنڈرمیں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں اور کارنرمیٹنگز پر مکمل پابندی عائد

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان کے دفترسے جاری ایک پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحصیل گوپس ،یاسین اور پھنڈرمیں دفعہ 144لگایاگیاہے جس کے تحت کسی بھی پبلک مقام پر پانچ یاپانچ سے زیادہ لوگوں کی جمع ہونے یا کسی قسم کی جلوس اور کارنرمیٹنگ پر مکمل پابندی عائدکیا گیا ہے۔ پبلک نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ تحصیل گوپس ،پھنڈر اور تحصیل یاسین کے کچھ شرپسندعناصرجلسہ جلوس کے ذریعے امن وامان کی صورت حال میں بلاوجہ خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔آج سے تا حکم ثانی سب ڈویزن گوپس یاسین کے اندر کسی شخص یااشخاص نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کیاتو مزکورہ شخص یااشخاص کے خلاف قانونی کاروائی کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button