تعلیم

نیشنل بک فاونڈیشن نے چترال میں کتب میلے کا انعقاد کیا

Untitled-1
چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) نیشنل بک فاؤنڈیشن نے ضلع چترال میں پہلی مرتبہ کتب میلے کاانعقادکیاجس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرچترال حافظ قیصرانی اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچترال سید مظہرعلی شاہ تھے۔مہمانوں کے ساتھ مرس کالج چترال کے پرنسپل صاحب الدین،پروگرام آرگنائزرقاری اسامہ جاوید چترالی اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مراد علی بھی موجود تھے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرچترال حافظ قیصرانی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل بک فاؤنڈیشن ایک قومی ادارہ ہے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلی مرتبہ چترال میں کتب میلے کاانعقادکرکے کتابوں سے محبت کرنے والے اہل قلم حضرات کادل جیتاہے
boook mila phots۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچترال سیدمظہرعلی شاہ نے کہاکہ تعلیم ہی وہ طاقتور ترین ہتھیار ہے جس کے ذریعے پوری دنیا کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی علم و تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ چترا ل کے طلباء وطالبات بنیادی ضروریات سے محروم ہے ان تیاری کے لئے بروقت معیارکے مطابق کتابین نہیں ملتی ہے اس لئے نیشنل بک فاؤنڈیشن کامشکورہوں کہ انہوں نے چترال میں کتب میلے کاانعقاد کرکے نوجوانوں کوایک اہم سہولیات فراہم کی ہے۔پروگرام آرگنائزرقاری اسامہ جاوید چترالی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کتب میلے ضلعی صدر مقام چترال ٹاؤن کے علاوہ بونی اور دروش میں بھی منعقد ہونگے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل بک فاؤنڈیشن خبیرپختونخوا کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے یہاں کتب میلے منعقدکرانے کافیصلہ کیا، اورطلب علموں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ اس موقع سے فائدہ اُٹھائیں اورکتاب کواپنادوست بنائیں۔پرنسپل صاحب الدین نے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کی۔آخرمیں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مراد علی نے ضلعی انتظامیہ پروگرام آرگنائزرقاری اسامہ جاویدچترالی اورکامرس کے پرنسپل صاحب الدین کاشکریہ ادا کیاپروگرام کوکامیاب کرنے میں ان کی بھرپورتعاون کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button