گلگت بلتستان
شگر کے دورافتادہ گاؤں رنگا کھور کے باسی بوند بوند پانی کو ترس گئے
شگر(عابد شگری) یونین کونسل مرہ پی شگر کے دورافتادہ گاؤں رنگا کھور کے باسی بوند بوند پانی کو ترسنے لگے۔پچھلے دو ماہ سے پینے کی صاف پانی فراہم کرنے والی لائن بند ہیں متعلقہ حکام کو کئی دفعہ شکایت درج کرنے کے باؤجود ٹس سے مس نہیں ہوتا۔رنگا کھور مرہ پی شگر سے تعلق رکھنے والی باسیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رنگا کھور میں پچھلے دو ماہ سے پینے کا پانی نہیں آرہا ۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی جگوں پر کھدائی کرکے لائن چیک کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی پتا نہیں چل سکا۔جبکہ جگہ جگہ کھدائی کی وجہ سے روڈ کا ستیاناس ہوچکا ہے۔محکمہ واٹر سپلائی شگر کے عملوں کو کئی دفعہ کمپلینٹ لکھوانے اور زبانی بتانے کے باؤجود کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اُٹھارہے ہیں۔لوگوں نے مزید کہا ہے کہ انہیں پینے کی پانی کی حصول کیلئے شدید دشواری کا سامنا ہے خواتین کو دور دراز جگوں پر پانی کیلئے جانا پڑرہا ہے۔لوگوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رنگا کھور میں پانی کا مسئلے کوفوری حل کیا جائیں۔ورنہ ان لوگوں کے پاس احتجاج کرنے کے علاوہ دوسری کوئی راستہ نہیں۔یاد رہے پچھلے سال پہلی بار پانی کے مسئلے پر اس گاؤں کی خواتین سڑک پر نکل کر احتجاج کیا تھا جس کے بعد پانی کا مسئلہ حل ہوگیا تھا لیکن پچھلے دو ماہ سے وہی مسئلہ دوبارہ درپیش ہیں۔