سیاست
بلاول مہدی شاہ کے مشوروں پر نہ چلے، نواز لیگ کا مشورہ
گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سیکریٹریٹ نے بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری مہدی شاہ کے مشوروں پر نہ چلیں بلکہ پیپلز پارٹی کا حال گلگت بلتستان آکر خود دیکھ لیں جہاں آج پیپلز پارٹی مہدی شاہ کی وجہ سے وست و گریباں ہے سیکریٹریٹ نے کہا کہ مہدی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو گمراہ کیا ہے حالانکہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ترجمان نے کہا کہ گندم سبسڈی پیپلز پارٹی کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے ختم کی تھی جب وہاں گیلانی اور پرویز اشرف وزیر اعظم تھے اور یہاں مہدی شاہ ایسے میں نواز شریف نے حکومت میں آکر سبسڈی بحال کی گلگت بلتستان کیلئے کارڈیک ہسپتال اور کینسر ہسپتال کی منصوبوں کی منظوری دی بجٹ 12ارب روپے سے بڑھا کر 20ارب روپے کیا ساڑھے 5ہزار نئی اسامیوں کی منظوری دی شونٹر پاس اور کے کے ایچ روڈ بنایا جبکہ پیپلز پارٹی کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے گندم سبسڈی میں 26ارب روپے ادا نہ کرکے علاقے کو لوٹا یہاں فرقہ واریت میں انہی کے دور میں 500لوگ قتل ہوئے میرٹ کا جنازہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں نکالا جبکہ نواز شریف کی ڈیڑھ سال کی حکومت نے یہاں امن قائم کروایا سبسڈی کو بحال کیا اور آج کئی مثالی منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے ترجمان نے کہا کہ اسی پیپلز پارٹی کی تباہی کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کی حکومت میں مسلم لیگ ن نے 3ضمنی انتخابات جیتے ان حالات میں بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی تباہی کا اندازہ لگالینا چاہئے اور اپنے حقیقی جیالوں کے سرپر ہاتھ رکھنا چاہئے ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو مہدی شاہ کی گمراہی سے باہر نکلیں اور پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں بچائیں۔