چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی کی تقریب حلف برداری
کراچی(گل حماد فاروقی) کراچی میں زیر تعلیم چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی تنظیم چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی انتحابات مکمل ۔ نو منتحب کابیہ نے کراچی میں آغاخان جم خانہ میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں چترال کے ایم پی اے سید سردارحسین شاہ اورDOW UNIVERSITY OF HEALTH AND SCIENCE کے اسسٹنٹ پروٖفیسر ڈاکٹر حاکم شاہ نے نئے کابینہ سے حلف لیا۔
انتحابات کے مطابق درج ذیل کابینہ منتحب ہوا۔
سید ناصر علی شاہ(صدر)سجادعلی شاہ(نائب صدر)سید کریم علی شاہ(جنرل سیکرٹیری)مفتاح الدین(فنانس سیکر ٹیری)سیدامتیازالرحمٰن(
چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا قیام 1962کو عمل میں آیا تھا اورایسوسی ایشن پشاورمیں اس وقت سے چترالی طلباء کے لئے ہر ممکن کام کر رہی ہے۔ پشاور کے بعد کراچی میں اس ایسوسی ایشن کا وجود عمل میں آیا ہے۔جس کا مقصد کراچی میں مقیم چترالی طلباء کی ہر ممکن مدد اور حوصلہ آفزائی کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ PK-90 سید سردار حسین شاہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ انتہائی شوق اور محنت سے اعلےٰ تعلیم حاصل کرے کیونکہ آج کے دور میں تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے نوجوانوں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں جیسے لعنت سے خود کو بچاکر رکھے اور تن من دھن سے تعلیم کی حصول پر توجہ دے تاکہ وہ بڑا آدمی بن کر ملک و قوم کا خدمت کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ چترال انتہائی ایک پسماندہ ضلع ہے مگر آپ جیسے نوجوان اعلےٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد چترال کا قسمت بدل سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے دعاء مانگی کہ اﷲتعالیٰ ہمیں ہماری اس مشن میں کامیابی عطاء فرمائیں آمین۔