صحت

چلاس میں پاک فوج نے میڈیکل کیمپ منعقد کیا، سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

chilas2
چلاس (نمائندہ پامیرٹائمز ) پاک آرمی کی جانب سے ضلع دیامر کے علاقے تھک میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا ۔اس دوران آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں ۔پاک آرمی کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد صحت سے محروم دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کو صحت کی سہو لیات پہنچانا ہے ۔پاک آرمی کے گائینی کالوجسٹ ،آئی اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ز مریضوں کا طبی معائینہ کر رہے ہیں ۔عوام کی جانب سے آرمی کے اس اقدام کو زبردست انداز میں سراہا گیا ہے ۔اور پسماندہ علاقے میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیکل کیمپ کے دوسرے اور آخری روز فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور چیف سیکریڑی بھی دورہ کر یں گے اور عوام کو پہنچائی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیں گے ۔اس موقع پر فورس کمانڈر اور چیف سیکریڑی علاقے کی سیاسی شخصیات اور معززین سے ملاقات بھی کریں گے۔
chilas

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button