گلگت بلتستان

سکردو، مہدی اکمل کے خلاف "جھوٹا مقدمہ” درج کرنے کی مذمت

سکردو(پ ر) پرنٹ میڈیا رپورٹر ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر وزیر مظفر ہوا اجلاس میں صحافی مہدی اکمل کے خلاف جھوٹے مقدمے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ مہدی اکمل کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے مقدمے کے ذریعے حراساں کیا جا رہا ہے اور ان کے گھر پر پولیس چھاپے مار رہی ہے جس سے ان کے گھر والے بھی سخت پریشان ہیں اجلاس میں گورنر وزیر اعلیٰ ، چیف سکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سے واقع کی غیر جانب دارانہ اور صاف شفاف انکوائری کر ائیں اور مہدی اکمل کے خلاف جھوٹے مقدمے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اجلاس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس نہ لیا گیا تو پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی صحافتی تنظیموں سے رابطہ کر کے احتجاج شروع کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button