سیپ اساتذہ: تنخواہ میں اضافہ مسترد، دھرنے جاری رکھنے کا اعلان
گلگت(فرمان کریم) سیپ اساتذہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے تنخواہ 5 ہزار سے بڑھا کر10ہزار کرنے کو مسترد کرتے ہوئے دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کے روز چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ن) حافظ حفیظ الرحمان نے سیپ اساتذہ سے اظہار ہمدری کرنے کے لئے دھرنے میں پہنچ کر خطاب کیا۔ اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں فنانس منسٹر اور سکرٹیری فنانس سے ملاقات کے بعد وفاقی حکومت نے سیپ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ اور جون تک سیپ اساتذہ کی تنخواہ 5 ہزار سے بڑھا کر 10ہزار کر دی جائیگی، سیپ اساتذہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دی اور دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ تنخواہ میں اصافہ نہیں ہے بلکہ ہماری اہم ایشوء مستقلی کی ہے ۔ محکمہ تعلیم میں آنے والے 1500 خالی پوسٹوں پر بھرتی کیا جائے۔ ہم اپنے مطالبات منوا کر اپنے گھروں کو جائیں گے یا پھر ہماری لاشیں ہماری گھروں تک پہنچ جائے گی۔
تقریب سے خطیب موتی مسجد مولانا خلیل قاسمی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما غلام محمد نے بھی خطاب کیا اور مہدی شاہ اور اسکے وزارء کو گلگت بلتستان میں عوام کو در پیش مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ اور موجودہ وزیراعلیٰ سے اپیل کیا ہے کہ وہ سیپ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔