سیاستگلگت بلتستان

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ گلگت تک بڑھایا جائے: آصف حسین میر

operation-zarb-e-azb-continues-1

گلگت(پ ر) پی پی پی کے صوبائی رہنما آصف حسین میر نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ گلگت تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت میں داعش کے حق میں وال چاکنگ انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ گلگت بلتستان میں 90فیصد عوام امن پسند ہیں لیکن چند شر پسند عناصر گلگت کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔


دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کو نہایت سادگی کے ساتھ گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں منایا جائیگا


آصف حسین میر نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شروع دن سے ہی دہشت گردوں کے خلاف رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن طالبان کی شروع سے بی ٹیم رہی ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جو اقدامات کئے ہے پیپلز پارٹی اس کی بھرپور تائید کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی الیکشن میں تاخیر کرا کے دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کو نہایت سادگی کے ساتھ گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں منایا جائیگا جس میں بے نظیر بھٹو شہید اور سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے بھی قرآن خوانی کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button